سوشل سکیورٹی ہسپتال مظفر گڑھ کے ڈاکٹرز، عملہ کی مطالبات کے حق میں ساتویں روز بھی ہڑتال

سوشل سکیورٹی ہسپتال مظفر گڑھ کے ڈاکٹرز، عملہ کی مطالبات کے حق میں ساتویں روز ...

  

بھٹہ پور (نمائندہ پاکستان)سوشل سکیورٹی ہسپتال مظفر گڑھ کے ڈاکٹرز و عملہ کی مطالبات کے حق میں ہڑتال مسلسل ساتویں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

روز میں داخل ہو گئی۔ڈاکٹرز نے منگل فل ڈے ہڑتال کی کال دی جو خواجہ محمد یونس نے بدھ تک کیلئے وقت لے کر موخر کردی۔تاہم بارہ سے دو بجے تک ہڑتال جاری ہے۔آج ہڑتالی ڈاکٹرز و عملہ نے ہسپتال کے گیٹ پر زمین پر بیٹھ کر نعرے بازی کی۔دریں اثنا صبا ویلفئیر فاؤنڈیشن کی صدر و یونین کونسل بھٹہ پور کی لیڈی کونسلر میڈم ستارہ ملک بھی یکجہتی کیلئے ہڑتال میں شریک ہوئیں۔انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے کئی مریض خوار ہو رہے ہیں اور کئی ڈاکٹر رخصت پر چلے گئے ہیں۔ایم۔ایس۔اپنا آمرانہ رویہ درست کریں اور ڈاکٹروں کی خالی سیٹوں پر فی الفورڈاکٹر تعینات کئے جائیں ہیلتھ منیجمنٹ انتظامیہ فوری طور پر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے مذاکرات کرے بصورت دیگر پوری یونین کونسل مزدوروں کے ہمراہ سوشل سیکیورٹی کے گیٹ پر ڈاکٹر اور عملہ کے ہمراہ دھرنا دیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -