سردی کی شدت بڑھتے ہی مچھلی ‘ تکے ‘ کباب اور چکن سوپ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

سردی کی شدت بڑھتے ہی مچھلی ‘ تکے ‘ کباب اور چکن سوپ کی قیمتیں آسمان کو چھونے ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مچھلی ‘تکے‘ کباب اور چکن سوپ کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

‘ایک ہفتہ قبل 4سو روپے کلو فروخت ہونے والی مچھلی کی قیمت600روپے کلو تک جا پہنچی جبکہ مرغی کا گوشت صرف140روپے کلو ہونے کے باوجود چکن سوپ کا پیالہ مارکیٹ میں 120سے150روپے میں فروخت ہورہا ہے ذرائع کے مطابق طلب میں اضافہ اور سیزن آف ہونے کی وجہ سے شکار میں کمی کے سبب طلب اور رسد میں عدم توازن پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں مچھلی کی قیمتوں میں50سے200روپے کلو تک اضافہ دیکھا گیا ہے ماہی گیروں کے مطابق ان دنوں گہرے پانی میں شکارموجود ہے تاہم غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر چھوٹے شکاری نقصان سے بچنے کے لئے شکار پر جانے سے گریز کررہے ہیں مجموعی طور پر مچھلی کے شکار میں کافی حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے البتہ مارکیٹ میں موسم سرد ہونے کے باعث طلب میں اضافہ ہوگیا ہے ‘شہر کی مختلف مارکیٹوں میں مچھلی فروشوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق چند روز قبل400سے450روپے کلو فروخت ہونے والی چھوٹے سرمئی مچھلی کی قیمت600روپے ‘بڑے سرمئی مچھلی کی قیمت700روپے اور ہیر ا مچھلی کی قیمت بھی 350 سے بڑھ کر550روپے کلو ہوگئی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -