وہاڑی آتشزدگی واقعہ ‘ بھائی ہی بھائی اور اسکی فیملی کے دشمن نکلے ، ایک گرفتار

وہاڑی آتشزدگی واقعہ ‘ بھائی ہی بھائی اور اسکی فیملی کے دشمن نکلے ، ایک ...

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ)نواحی علاقہ210 ای بی میں گزشتہ دنوں آگ لگنے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کا واقعہ، بھائی ہی بھائی اور اس کی فیملی کے دشمن نکلے دو میں سے ایک بھائی گرفتار دوسرے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس زرائع کے مطابق 2 روز قبل نواحی علاقہ 210ای بی میں زمین کے تنازعہ پر دو بھائیوں عبدالستار اور محمد امین نے اپنے بھائی عبدالغفارکے کمرے کو آگ لگا کر شارٹ سرکٹ کا ڈرامہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں عبدالغفارکا ایک بیٹا جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ اس کی بیوی، بھانجی اور اس کی تین بیٹیاں شدید جھلس گئیں تھیں جبکہ عبدالغفار خوش قسمتی سے اس وقت کمرے میں موجود نہ تھاوہ پڑوس میں ٹی وی دیکھنے گیاہوا تھا ، عبدالغفار کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم عبدالستار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ محمد امین کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -