سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عظیم خان دولتانہ کی پانچویں برسی آج منائی جائیگی

سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عظیم خان دولتانہ کی پانچویں برسی آج منائی ...

  

وہاڑی، ماچھیوال، لُڈ ن (نمائندگان) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں عظیم خان دولتانہ کی پانچویں برسی آج مورخہ 10جنوری بروز

(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

منگل کو انکے آبائی شہر لڈن میں منائی جارہی ہے ،اس حوالہ سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق برسی میں سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے آمد متوقع ہے، اسکے علاوہ موجودہ حکومتی نمائندوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارکن برسی میں شرکت کریں گی، یاد رہے میاں عظیم خان دولتانہ جوکہ میاں زاہد خان دولتانہ جنہیں ضلع کونسل کے پہلے چئیرمین ہونے کا اعزاز حاصل ہے کے صاحبزادے ہیں ،میاں عظیم دولتانہ نے بطور چئیرمین یونین کونسل لڈن سیاست میں قدم رکھا اور پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ168سے بطور ایم این اے کامیاب ہوئے تھے اور پارلیمانی سیکرٹری بنے ،حلقہ 168میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ،لڈن اور ماچھیوال میں سوئی گیس کی فراہمی میاں عظیم دولتانہ کا میگا پروجیکٹ ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -