محکمہ بلڈنگ ملتان کے ایکسین ، ایس ڈی اوز اورعملہ کیخلاف انکوائری شروع
ملتان (نمائندہ خصوصی)اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان نے اختیارات کا ناجائز استعمال اورکروڑوں روپے خورد برد کرنے کے الزام میں محکمہ بلڈنگ ملتان کے ایکسین ایس ڈی اوز اوردیگرعملہ کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے ۔ قبل ازیں ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے ڈائریکٹرانٹی(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ہیڈ کوارٹرکودی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ محکمہ بلڈنگ ملتان کے افسران نے پسند یدہ سنٹر کلیٹرز کوفائدہ پہنچانے کیلئے اختیارات کاناجائز استعمال کیا اورخزانہ سرکار کوکروڑں روپے کانقصان پہنچایا ۔ درخواست گزار کے مطابق محکمہ کروڑوں روپے کافائدہ پہنچایا اورکمیشن کھرا کیا۔ جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان نے انکوائری کاحکم جاری کردیا۔