ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 4 جاں بحق ‘ 3 شدید زخمی ہوگئے

ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 4 جاں بحق ‘ 3 شدید زخمی ہوگئے

  

گڑھا موڑ ‘ ماچھیوال ‘ ڈاہرانوالہ ‘ جھوک اترا ( نمائندگان ) ٹریفک حادثات میں معصوم بچی سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

گئے ‘ دیگر3 شدید زخمی ‘ ہسپتال منتقل ‘ اس سلسلے میں گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق شدید دھند کی وجہ ست تیز رفتار ٹرالر نمبر جی ایل ٹی اے2377جس پر کاریں لوڈ تھیں شدید دھند میں تیز رفتاری سے موٹرسائیکل رکشہ نمبریوی آر این2857پر سوار دو برتن فروش بھائیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں چک100 ڈبلیو بی گڑھا موڑ کا رہائشی وسیم شیخ موقع پر دم توڑ گیا اوردوسرے بھائی نسیم شیخ کو شدید زخمی حالت میں نشتر ملتان رفیر کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے گڑھا موڑ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر کو قبضہ میں لے لیا ہے ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ماچھیوال سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر571 سنیاری والے رہائشی عبد الرزاق کے بیٹے محمد منور جو کہ بیمار تھا اس کو اس کا بڑا بھائی محمد سرور دوائی لینے کے لیئے بورے والا لے گیا جب وہ شام واپس آرہے تھے تو537 کے قریب ترالر سے ٹکرا گئے جس سے منور موقع پر جاں بحق ہو گیا اور محمد سرور شدید زخمی ہو گیا جسے 1122نے فوری طور پر طبی امداد دیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی پہنچا دیا تشویزشنال حالت ہونے کی بنا پر اسے فوری نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت ابھی تک خطرے میں ہے ۔ ڈاہرانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق صبح سکول کے اوقات میں 140مراد کا رہائشی تصور حسین موٹر سائیکل پر بچوں کو سکول چھوڑنے آ رہا تھا کہ سیمنٹ اتار کر ریورس ہوتے ہوئے ٹرالر کے ساتھ خوفناک طریقے سے ٹکڑا گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل کے فرنٹ پہ بیٹھی چھ سالہ معصوم بچی فضاء فاطمہ ٹرالڑ کے ٹائروں تلے آ کر کچلی گئی اور موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ3 دیگر سوار معجزانہ طور پہ ٹرالر کے ٹائروں تلے آنے سے بچ گئے۔تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل تباہ ہو گئی۔موقع پر موجود لوگوں نے ٹرالر کے ڈرائیور کو غفلت کا مظاہرہ کرنے پر درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے ٹرالر قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔ جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جھوک اترا کے نواح چاہ پلے والا کے مقام پر ٹرک کو کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل ریڑھا سامنے آنے والی ہائی ایس کو جا ٹکرایا ہائی ایس چھت تک اوور لوڈ تھاشدید ٹکر سے ہائی ایس کی چھت اڑ کر نزدیکی فصل میں جاگری چھت پر سوار حافظ اللہ بچایا لنگاہ شدید زخمی ہوگیا جو بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل ریڑہ کا ڈرائیور سیف اللہ ولد واحد بخش سکنہ چٹ سرکائی بھی شدید زخمی ہوگیا جسے طبعی امداد کے بعد رسکیو1122زریعے ٹراما سنٹر ڈیرہ غازیخان منتقل کر دیا گیا جس کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -