لودھراں حادثہ ‘ ہزارہ ایکسپریس کے ڈرائیورنے مبینہ طور پر غلطی قبول کرلی ‘ راجہ ذوالفقار سے جبراً بیان دلوایا گیا ‘ غلام شبیر

لودھراں حادثہ ‘ ہزارہ ایکسپریس کے ڈرائیورنے مبینہ طور پر غلطی قبول کرلی ‘ ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)لودہراں اور آدم واہن کے درمیان حادثہ کا شکار ہونے والی ہزارہ ایکسپریس کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

اپنا جرم قبول کرلیا تھانہ سٹی لودہراں میں بند ڈرائیور راجہ ذوالفقار کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث وہ سگنل نہیں دیکھ سکا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ‘اگر ریڈ سگنل نظر آجاتا تو ٹرین روک دیتا جبکہ لوکو رننگ سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غلام شبیر کا کہنا ہے کہ ٹرین ڈرائیور سے جبراً بیان دلوایا گیا ہے ‘تشدد کرکے مرضی کے بیانات لئے جارہے ہیں ریلوے انتظامیہ ڈرائیور کو قربانی کا بکرا بنا کر خود بری الذمہ ہونا چاہتی ہے ‘ڈرائیور راجہ ذوالفقار شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور پولیس کے تشدد سے بچنے کے لئے ایسا بیان دیا ہے ‘آج تک ریلوے کی تاریخ میں کسی حادثہ کا مقدمہ بیرونی تھانہ میں درج ہوا اور نہ وہاں تفتیش ہوتی ہے ‘اس مرتبہ ایسا کیوں کیا جارہا ہے؟ ریلوے انتظامیہ جانبدارانہ پالیسی اپنانے کی بجائے کیس ریلوے پولیس کے سپرد کرے اور ڈرائیور کو بھی ریلوے پولیس کی حراست میں دیا جائے۔

ڈرائیور غلطی قبول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -