حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں ‘ ڈاکٹر امجد

حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں ‘ ڈاکٹر امجد

  

ملتان (سٹی رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ناکام ہو گئے ہیں عوام کو سنہری خواب دیکھا کر(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے والے حکمران نے ساڑھے تین سالوں میں عوام کو بے و قوف بنانے کے سوا کچھ نہیں دیاجس کی وجہ سے غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں پرویز مشرف آئندہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان آئیں گے اور عام انتخابات کے سلسلے میں امیدوار کھڑے کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ڈاکٹر محمد امجد نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں دہشت گردی، انتہا پسندی، فرقہ واریت کے خاتمے اور ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں اہم کر دار ادا کیااب بھی اگر قوم نے موقع دیا تو وہ ملکی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ، جنوبی پنجاب کو صوبوں کی شکل دی جانی چاہیئے تاکہ ان علاقوں کے لوگوں میں احساس محرومی ختم ہو انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پارٹی کو منظم کر رہے ہیں بہت جلد ورکرز کنونشن کئے جائیں گے ۔

ڈاکٹر امجد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -