بی آئی ایس پی غربت کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنائے گا: ماروی میمن

بی آئی ایس پی غربت کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنائے گا: ماروی میمن

  

ملتان (خصوصی رپورٹر) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن اوروزیرمملکت ماروی میمن نے کہاہے کہ غربت کی شرح معلوم کرنے کیلئے نیاسروے کیاجائے گااوراس (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

میں جدیدٹیکنالوجی کوبھرپورطریقے سے استعمال کیاجائے گاتاکہ حکومت معاشرے کے ان لوگوں کی مددکرسکے جوحقیقی معنوں میں امدادکے مستحق ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سوموارکے روز میونسپل کارپوریشن بہاولپورکے نومنتخب ارکان سے خطاب کے دوران کیا۔میئربہاولپورعقیل نجم ہاشمی بھی اس موقع پرموجودتھے۔ماروی میمن نے کہاکہ ہم نے غربت کے سروے کیلئے عالمی معیار کاطریقہ کاراختیارکیاہے تاکہ ایسے افرادکی ڈائریکٹری تیارکی جاسکے جوغربت کاشکارہیں انہوں نے مزیدکہاکہ بہاولپور،ہری پور،نصیرآباداورسکھر وہ اضلاع ہیں جہاں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت سروے کاآغاز کردیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں کو یہ موقع دے رہے ہیں کہ وہ ان اضلاع میں اپنی رجسٹریشن خودکراسکیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -