بلغاریہ کے گریگر ڈیمریٹو نے برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت لیا

بلغاریہ کے گریگر ڈیمریٹو نے برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت لیا

  

برسبین (آئی این پی) بلغاریہ کے گریگر ڈیمرٹیِو نے جاپان کے نشی کوری کو شکست دے کر برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ بلغارین سٹار نے نشی کوری کو چھے دو، دو چھے اور چھے تین سے شکست دی۔ ڈیمرٹیو کے کیریئر کا یہ پانچواں بڑا ٹائٹل ہے۔ بلغارین سٹار نے اس جیت کو اپنے لیے تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فتح کیلئے انہوں سخت محنت کی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -