سندھ ہائیکورٹ: ایان علی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

سندھ ہائیکورٹ: ایان علی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ آج(منگل)سنائے گی ۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی عدالت مین ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں بیرسٹر لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ایان علی کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔ ایان علی کا تعلق سیاست سے نہیں وہ ایک سپر ماڈل ہے۔ ایان علی کا نام کسٹم آفیسر کے قتل کی ایف آئی آر میں بھی درج ہے۔ جب کسٹم آفیسر کا قتل ہوا تو ایان علی اس وقت جیل میں تھی۔ ایان علی پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین کا کہنا تھا کہ اس کیس میں معاونت کے لئے پراسیکیوٹر پنجاب کو بھی طلب کیا جائے کیوں کہ اس کیس میں حد سماعت کا نکتہ اٹھتا ہے۔ ایان علی کے نام سے داخل کی گئی اس پٹیشن پر ایان علی کے دستخط موجود نہیں جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اختلافی فیصلہ دینے والے دو ججز میں سے ایک کا موقف اپنانا ہے مجھے ریفری جج مقرر کیا گیا ہے۔ عدالت نے ایان علی کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ جمعرات تک کے لئے ملتوی کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -