کراچی میں ٹارگٹ کلرپھر سرگرم، 2 افراد جاں بحق

کراچی میں ٹارگٹ کلرپھر سرگرم، 2 افراد جاں بحق

  

کراچی(کرائم رپورٹر) شہرقائد میں ٹارگٹ کلر ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے ہیں، فائرنگ کے2الگ الگ واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی میں شارع قائدین اور شفیق موڑ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا تاہم جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی جب کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -