پنجاب کینئے صوبائی وزیر کرنل (ر) ایوب خاں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

پنجاب کینئے صوبائی وزیر کرنل (ر) ایوب خاں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے صوبائی وزیر کرنل (ر)محمد ایوب خاں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ، پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے صوبائی وزیر سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی سادہ اور پروقار تقریب میں صوبائی وزیر کے اہل خانہ ، صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ ، وزیر اعلیٰ کے مشیر رانا مقبول ، ارکان اسمبلی ، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت اہم شخصیات اور اعلی افسران نے شرکت کی ۔ گورنر پنجاب نے کرنل (ر)محمد ایوب خاں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیا ۔ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزیر کو انسداد دہشتگردی کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔قبل ازیں چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے صوبائی وزیر کی تقرری کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔
حلف اٹھالیا