خیبر ایجنسی قبائل کی انسداد پولیو مہم میں بھر پور حمایت کی یقین دہانی

خیبر ایجنسی قبائل کی انسداد پولیو مہم میں بھر پور حمایت کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی ( بیو رورپو رٹ )خیبر ایجنسی قبائل کی انسداد پولیو مہم میں بھر پور حمایت کی یقین دہانی تحقیقات سے واضع ہے کہ کسی بچے کی موت ویکسین کی وجہ سے نہیں ہوئی خیبر ایجنسی کی تین تحصیلوں (باڑہ، جمرود اورلنڈی کوتل) کے سرکردہ عمائدین نے پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر میں منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے نئے سال کی پہلی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کا اوعدہ کیا ہے اور پولیو وائرس کو نہ صرف فاٹا بلکہ پورے ملک سے جڑ سے اکھاڑنے کا عہد بھی کیا ہے ۔خیبر ایجنسی کی تینوں تحصیلوں میں جرگے پولیو پرگرام کے تحت معاشرتی رابطوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہیں تاکہ قبائلی عمائدین اور مشران کو اس قومی مہم کا بھرپور حصہ بنایا جا سکے۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بچوں کے لیبارٹری بھیجے گئے خون کے نمونوں کے نتائج، ابتدائی تحقیقاتی اور فارنزک رپورٹ کی تفصیلات عمائدین کے سامنے پیشی کرتے ہوئے واضح کیا کہ سائنسی شواہد یہ ثابت کرتے ہیں کہ بچوں کی بیماری یا موت کا کسی بھی ویکسین سے کوئی تعلق نہیں۔ کمیونٹی کے عمائدین، قبائلی مشران، تاجر برادری، مذہبی علماء اور صحافیوں نے بر وقت تحقیقات شروع کرنے اور اور اس کے نتائج شیئر کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا.خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ، کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا کے تمام لیبارٹری اور تفتیشی رپورٹوں سے یہ بات ظاہر ہے کہ خیبر ایجنسی میں کسی بھی بچے کی موت یا بیماری پولیو یا حفاظتی ٹیکہ جات کی وجہ سے نہیں ہوئی ۔ یہ بات انہوں نے ایجنسی کی انسداد پولیو کمیٹی (APEC) اور سول ملٹری رابطہ کمیٹی (CMCC) سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بلکہ تمام اموات دوسری طبی پیچیدگیوں جیسے نمونیا، مرگی یا قبل از وقت پیدائش کہ وجہ سے ہوئی ۔ جرگہ میں علاقے کے تاجروں، صحافیوں اور مشران نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا اورتحقیقاتی رپورٹوں پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ جنوری میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں اس قومی مشن میں غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے نمائندوں کی صدارت میں ، فاٹا محکمہ صحت اور ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے حکام کے صحافیوں، مقامی عمائدین، متعلقہ حکام، تاجروں اور قبائل کے مشران نے شرکت کی جن میں خیبر ایجنسی کے ملک دین خیل، قمبر خیل،سیپہ، قمر خیل، اکا خیل، زخہ خیل، ککی خیل، آدم خیل، شلمانی ، شنواری،ملاگوری اور آفریدی قبائل کے مشران موجود تھے ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے احکامات پر خیبر ایجنسی کی تین تحصیلوں کے لیے محکمہ صحت نے مقامی آبادی سے رابطہ کار بہتر بنانے کے لئے فوکل پرسن تعینات کر دئیے ہیں ۔ باڑہ تحصیل کے لیے ڈاکٹر غیاث ، جمرود تحصیل کے لیے ڈاکٹر شیر خان اور لنڈی کوتل کے لیے ڈاکٹرمصل خان کو مختص کیا گیا ہے۔ ان فوکل پرسنز کا مقصد انسداد پولیو مہم کے دوران علاقہ کے رہاشئیوں اور مشران کی شکایات وصول کرنے اور انہیں ایجنسی سرجن کو پہنچانا ہے ۔ فاٹا محکمہ صحت اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام نے مقامی مشران اور صحافیوں کو ابتدائی، فارنزک اور انکوائری رپورٹ کے نتائج فراہم کیے۔