خیبر ایجنسی ،21 مختلف ممالک کے فوجی آفیسروں کا مچنی پوسٹ کا دورہ

خیبر ایجنسی ،21 مختلف ممالک کے فوجی آفیسروں کا مچنی پوسٹ کا دورہ

  

خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ)21 مختلف ممالک کے فوجی آفسران کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کا لنڈی کوتل میچنی پوسٹ کا دورہ ، وفد کے مہمانوں نے درہ خیبر اور علاقے کے قدرتی حسن کی تعریف کی پیر کے روز اسلام آباد کی ڈیفنس یونیورسٹی میں سکیورٹی اور وار کورس کے 21 بیرونی ممالک کے آفسران نے تاریخی درہ خیبر پر واقع لنڈی کوتل میچنی چیک پوسٹ کا دورہ کیا کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل عمر فاروق نے مہمانوں کا استقبال کیا اور میجر اسد نے مہمانوں کو علاقے کی تاریخ ،جغرافیائی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ذرائع کے مطابق بیرونی ممالک کے آفسران نے علاقے کی تاریخی حیثیت، خوبصورتی اور قبائلی عوام کی بہادری کی تعریف کی بعد میں خیبر رائفلز کے آفیسرز مس میں مہمانوں کی تواضع روایاتی قبائلی کھانوں سے کی گئی جس کو مہمانوں نے کافی پسند کیا اس موقع پر مہمانوں نے خٹک ،محسود ،بیٹنی اور چترالی ڈانس کو دیکھا جس سے وہ بہت لطف اندوز ہوئے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -