اپوزیشن گرینڈ الئانس میں پیپلز پارٹی کی شمولیت ،پیٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کی مخالفت

اپوزیشن گرینڈ الئانس میں پیپلز پارٹی کی شمولیت ،پیٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کے گرینڈ آلائنس کی تشکیل کی میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ساتھ ملانے کی پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ نے شدید مخالفت کردی ہے دوسری جانب پیپلز پارٹی کی بھی سینئر لیڈر شپ نے پی ٹی آئی کو ایک یوٹرن والی جماعت قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ گرینڈ آلائنس میں چلنے کی مخالفت کردی ہے اور کہا ہے کہ اس وقت ہمیں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی بجائے تنہا احتجاجی تحریک چلانی چاہئے ۔دونوں جماعتوں کے اندرونی ذرائع نے ’پاکستان‘‘ کو بتایا ہے کہ عمران خان اور ان کی سینئر لیڈر شپ صرف بلاول بھٹو کے ساتھ ملکر احتجاجی تحریک چلانے کے لئے تو تیار ہے لیکن سابق صدر مملکت آصف علی کے ساتھ ملکر احتجاجی تریک چلانے کی مخالف ہے ۔اسی طرح سے پیپلز پارٹی کی بھی سینئر لیڈر شپ کا کہنا ہے کہ بار بار یو ٹرن لیکر عمران خان پھنس چکے ہیں اس لئے ہمیں ان کا ساتھ دینے بجائے تنہا اپنے ایجنڈے کے مطابق احتجاجی تحریک چلانی چاہئے۔
اپوزیشن