چھ ماہ میں تجارتی خسارہ 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، ادارہ شماریات

چھ ماہ میں تجارتی خسارہ 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، ادارہ شماریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے باعث مالی سال 2017 کے پہلے 6 ماہ میں تجارتی خسارہ 14 ارب ڈالر بھی تجاوز کر چکا ہے۔ جولائی سے دسمبر کے دوران ملکی برآمدات 4 فیصد کمی سے 9 ارب 91 کروڑ ڈالر رہی۔ اسی طرح 6 ماہ کے دوران ملکی درآمدات 10 فیصد اضافے سے 24 ارب 40 کروڑ ڈالر رہی۔ ماہرین کے مطابق حکومت کو برآمدات میں اضافے کے لئے ایکسپورٹرز کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے اور صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات دیگر ممالک سے مسابقت کر سکے