سی پیک قومی منصوبہ،متنازع نہ بنایا جائے،راجہ پرویز اشرف
گوجرخان (تحصیل رپورٹر)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سی پیک ایک قومی منصوبہ ہے اسے کسی بھی حالت میں متنازعہ نہ بنایا جائے اس منصوبہ سے پوری دنیا کی تجارت ممکن ہو سکے گی جس سے پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کے ایک نئے سفرکاآغاز ہوگاوہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان میں سال 2017ء کیلئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارک باد دینے کے موقع پر گفتگوکررہے تھے اس موقع پر راجہ سلیم، طاہر راحیل اعوان، سید غالب حسین شاہ، عمران کامی، غلام قمر، افتخار وزیر، چوہدری یونس جونی، ملک آصف اکرام، راجہ جہانگیر،حمید سلیم، وسیم سیٹھی بھی موجودتھے سابقہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ پی پی پی کا ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کے مطابق تھا کہ پاکستان کو پوری دنیا کی تجارت کا مرکز بنانا ہے انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک سڑک نہیں ہے بلکہ آنے والی نسلوں کی کامیابی کا زینہ ہے اس کیلئے ہم نے پوری کوشش کی کہ اسے متنازعہ نہ بنایا جائے اور اس مقصد کیلئے ذاتی طور پر ہماری لیڈر شپ نے دوسری جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے انہیں قائل کیا اس طرح ایران سے گیس کا منصوبہ بھی ایک قومی منصوبہ ہے جو ہماری حکومت نے بنایا اس کی تکمیل سے اگلے کئی برسوں تک گیس کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے وزیرخارجہ نہ ہونے کی وجہ سے ہماری حکومت کی طرف سے ہونے والے فوائد کو بھی ضائع کر دیا گیا ہے اور بھارت کے ساتھ دوسرے ہمسائیوں کو بھی ناراض کر دیا گیا ہے جو نیک فال نہیں