مٹہ ،گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 14 افراد جھلس گئے

مٹہ ،گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 14 افراد جھلس گئے

  

مٹہ ( نمائندہ پاکستان )مٹہ کی علاقہ ارکوٹ میں کمرے کی اندر گیس سلینڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کی 14افراد جھلس کرشدید زخمی ۔سلینڈر پھٹنے سے گھر کی تین کمرے مکمل طور پر ملبے کی ڈھیر بن کر باقی گھر کو جزوی نقصان پہنچ گیا ہے ۔زخمیوں میں بچے ۔خواتین اور مرد شامل ہے ۔جن میں دو زخمیوں کو مٹہ ہسپتال سے سید وشریف ہسپتال منتقل کی گئی ۔لاکھوں روپوں کی نقصان بھی ہوا ۔ایک ماہ پہلی ہونے والی شادی کی تمام سامان بھی ملبے کی ڈھیر میں تبدیل ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صبح مٹہ کی علاقہ ارکوٹ میں اس وقت مسمی فضل مالک ولد امان الملک سکنہ ارکوٹ کے گھر میں قیامت بر پا ہوگئی ۔جب پوری خاندان گھر کی ایک کمرے میں سردی سے بچنے کیلئے گیس ہیٹر کی قریب بیٹھے موجود تھے ۔کہ اچانک گیس سلینڈر پھٹنے سے زور دھماکہ ہوکر اگ لگنے کیساتھ ساتھ گھر کی تین کمرے بیٹھ گئے ۔جس سے کمرے میں مو جود نازیہ ۔روخسانہ ۔شکیلہ ۔خیام ۔ذاکر ۔طاہرہ ۔ثناء ۔صفی اللہ ۔رفیع اللہ ۔پروین ۔امیر نواب ۔عائشہ ۔سلمیٰ اور گھر کے سربراہ فضل مالک شدید زخمی ہوگئے ۔ادھر مقامی لوگوں نے زخمی ہونے والے افراد کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال بروقت پہنچادی ۔جس میں دو زخمیوں جن میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل تھی ۔مٹہ سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کی گئی ۔ادھر سلینڈر پھٹنے سے گھر کی تین کمرے مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے ۔اور ملبے کی ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے ۔جبکہ باقی گھرکو سلینڈر پھٹنے کی زور دھماکے سے جزوی نقصان پہنچ چکاہے ۔واقعہ میں ایک ماہ پہلی ہونے والی شادی کی مکمل سامان بھی ملبے کی ڈھیر بن کر لاکھوں روپوں کی نقصان بھی ہوچکا ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -