پولیس کرپشن کیس ،مفرو ر ملزمان کے وارنٹ جاری

پولیس کرپشن کیس ،مفرو ر ملزمان کے وارنٹ جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ پولیس میں بدعنوانیوں اور کرپشن سے متعلق کیس میں مفرور ملزمان احمد بلوچ اور ریاض میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔پیر کو کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ پولیس میں بدعنوانیوں پر کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں سابق ڈی آئی جی دین محمد سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا سابق ڈی ائی جی دین محمد سمیت دیگر ملزمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 17 کروڑ 84 لاکھ سے زائد کی کرپشن کی جبکہ دین محمد بلوچ نے اپنے اہل خانہ کے نام غیر قانونی جائیدادیں بھی بنائیں۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کا موقف سنتے ہوئے مقدمے میں مفرور ملزمان احمد بلوچ اور ریاض میمن کے ناقابل ضمانت وارنت گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -