کنٹرولر انٹربورڈ عمران چشتی سمیت 4ملزمان کی ضمانت منظور

کنٹرولر انٹربورڈ عمران چشتی سمیت 4ملزمان کی ضمانت منظور

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے کرپشن میں ملوث انٹر بورڈ کے کنٹرولر عمران چشتی سمیت دیگر 4 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔پیر کو کراچی کی صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں انٹر بورڈ میں مبینہ کرپشن کئے جانے سے متعلق ناظم امتحانات عمران چشتی ،اطہر سعید، مظفر علی، اسسٹنٹ کنٹرولر اور اسٹینو گرافر عرفان احمد کی جانب سے عبوری ضمانت سے متعلق درخواست دائر کی گئی ۔عدالت نے ملزمان کی جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرتے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ملزمان نے دو روز قبل سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔ چاروں ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور فرنیچر کی خریداری میں 18 کروڑ سے زائد کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -