ان باکس انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگزکی سہولیات پیش کرے گا

ان باکس انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگزکی سہولیات پیش کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ان باکس کنسلٹنگ اور ایم آئی وی ڈیجیٹل نے اعلان کیا کہ انہوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پاکستان میں اسپارک کاگنیشن کی مشین پراگناسٹکس اور ڈیٹا انالیسس سروسز پیش کی جائیں گی۔ دونوں اداروں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ مُلک میں مینوفیکچرنگ، توانائی اور جہازرانی کی دیکھ بھال کے لئے اسپارک کاگنیشن کے حل کو استعمال کرکے صفِ اوّل کی انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز (IIoT) پر مبنی طریقِ کار قائم کریں گے۔ یہ طریقہ پیش بینی کے اینالیٹکس کو سینسر پر مبنی ماحولیاتی نظام کے ساتھ استعمال کرے گا جس سے مشینری کی انتہائی مؤثر کارکردگی اور متحرّک مینٹنینس سائیکلز حاصل کرنے میں مدد ملے گی تاکہ کم سے کم ڈاؤن ٹائم حاصل ہو۔ دونوں ادارے مشترکہ طور پر ایک ٹیم تشکیل دیں گے تاکہ ان باکس کے صارفین کو مالیاتی سروسز، ٹیلی کام، ریٹیل اور دیگر شعبوں میں ریئل ٹائم بزنس اور خریداروں سے متعلق گہری معلومات حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔میر ناصر، سی ای او، ان باکس کنسلٹنگ نے اس موقع پر کہا: ’’ہمارے تمام صارفین کو اینالیٹکس چاہئے، لیکن ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کا سارا وقت ڈیٹا کو سنبھالنے میں صَرف ہونے کے بجائے ان کو گہری معلومات حاصل ہوں۔ علاوہ ازیں، ہم اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ صنعتی مشینری چلانے والے ہمارے بڑے صارفین کو بالکل درست، متحرّک اور انٹیلی جنٹ IIoT حل کے استعمال کے ذریعے لاکھوں ڈالر کی بچت ہو۔‘‘ معاہدہ پاکستان میں ٹریننگ، سیلز، سپورٹ، کسٹمر انیبلمنٹ اور آن بورڈنگ پر محیط ہے اور اس پر فوری طور پر عمل درآمد شروع ہو رہا ہے۔