6ما ہ میں 24110ملین رو پے ٹیکس وصول کیا ،مکیش کما ر چا ؤ لہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبا ئی وزیر برا ئے ایکسا یز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا ؤ لہ نے کہا ہے کہ ما لی سال کے دورا ن دسمبر 2016تک محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن نے مجمو عی طو ر پر 24110ملین رو پے سے زائد ٹیکس وصو ل کیا جبکہ گزشتہ سال اس عر صے میں 20318ملین رو پے وصول پا ئے تھے ۔یہ با ت آج انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں ڈائریکٹر جنرل ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسرا ن نے بھی شر کت کی ۔اجلا س کو ڈی جی شعیب احمد صدیقی نے بتا یا کہ مو ٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 2513ملین رو پے ،انفرا اسٹرکچر کی مد میں 18487ملین رو پے ،پرو فیشنل ٹیکس کی مد میں 220ملین رو پے ،جا ئیداد ٹیکس کی مد میں 1215ملین روپے جبکہ بقا یا رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کئے گئے ہیں ۔صوبا ئی وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کما ر چاؤلہ نے مزید بتا یا کہ مجمو عی طو ر پر ٹیکسز کی وصو لی میں 23فیصد کا اضا فہ ہوا ہے جو ایک خو ش آئند عمل ہے تاہم جا ئیدا د ٹیکس کی وصولی کے عمل کو تیز کر نے کی ضرورت ہے ۔انہو ں نے ٹیکسو ں کی وصولی پر اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہو ئے ڈی جی ایکسا ئز کو ہدایت کی کہ وہ افسرا ن کو اسپیشل ٹا سک دیں تا کہ ٹیکسو ں کی وصولی کے اہدا ف کو وقت سے پہلے مکمل کر لیا جا ئے ۔یہ با ت رو ز رو شن کی طر ح عیا ں ہے کہ صوبے کی تر قی کا دارومدار ٹیکسوں کی بر وقت وصولی پر منحصر ہے ۔