سی ایس آر کانفرنس و ایوارڈ کی تقریب19جنوری کو ہوگی

سی ایس آر کانفرنس و ایوارڈ کی تقریب19جنوری کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت 9ویں عالمی سی ایس آر کانفرنس اور سی ایس آر ایوارڈ کی تقریب مقامی ہوٹل میں 19جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔ یہ بات آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کو بتائی ان کے ہمراہ پروجیکٹ ہیڈ انجینئر ندیم اشرف بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس کا مقصد کاروباری وتجارتی اداروں کی سماجی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی، جدید رجحات ،عام آدمی کی ذندگی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف منصوبوں کا جائزہ لینا، کارپوریٹ سیکٹر کی ذمہ داریاں اوردیگر مسائل اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرناہے۔اس موقعے پر معروف حکومتی شخصیات اور کورپوریٹ شعبے کے ماہرین خطاب کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا آئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ لمیڈڈ،نیشنل بنک آف پاکستان، پارکو،یونائیڈ انشورینس کمپنی، محریاگروپ، کراون گروپ، سکپا اور او بی ایس فارما اس ایونٹ کے نمایاں اسپانسر ہوں گے ۔ اس موقع پر کارپوریٹ سیکٹر اور فلاحی اداروں کی خدمات پر مشتمل سی ایس آرگیلری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں کارپوریٹ سیکٹراور این جی اوزکی خدمات کو اجاگرکیاجائیگااور تقریب میں 50سے زائد اداروں کوتعلیم، صحت، خواتین کی ترقی، ماحولیات، انسانی حقوق، ادب و ثقافت، سماجی بہبود و دیگر شعبوں میں بہترین خدمات پر ایوارڈدیئے جائیں گے۔