ماجواقوم متحدہ کے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے پروگرام میں شامل

ماجواقوم متحدہ کے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے پروگرام میں شامل

  

کراچی (پ ر) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) اب اقوام متحدہ کے تعلیمی پرمرتب ہونے والے اثرات کے پروگرام یو نائیٹد نیشن ایجوکیشن امپکیٹ (ٰیو این اے آئی)کا حصہ بن گئی ہے جس میں دنیا کے 120 ممالک کی 1200سے زائید درسگاہیں اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اس کے ترجیحی پروگرام جن میں امن،انسانی حقوق اور قابل تعریف ترقیاتی کام شامل ہیں کے فروغ کے لئے کام کررہی ہیں۔یو این اے آئی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے 2010 میں قائم کی تھی ،اس کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے اقوم متحدہ کے ساتھ مل کراپنی ذمہ داری اور اپنے قیام کے مقاصد کا احترام ، سرگرمیوں، تحقیق اور اپنی ثقافت کا احساس کرتے ہوئے اپنا دانشوارنہ کردار انجام دے سکیں۔بطور یو این اے آئی ممبر، ماجو ایک سال کے دوران اس کے مقرر کردہ دس بنیادی اصولوں کے مطابق کام کرسکتی ہے۔یہ پروگرام اقوام متحدہ کے پبلک انفارمیشن کے شعبہ کے کی ذمہ داریوں کا ایک حصہ ہے ۔کسی بھی درسگاہ کی اس پروگرام میں شمولیت کے بعد درج ذیل دس بنیادی نکات میں سے کسی ایک سرگرمی کے سلسلے میں ایک سال کے دوران ایک پروگرام کرنا لازمی ہے،۱۔ اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل اصولوں سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے اقدار کی پاسداری،تعلیم کے فروغ اور مددگار بنا نا،۲۔ انسانی حقوق ،انکوائیری ،اظہار رائے اور تقریر کے حق کو تسلیم کرنا،۳۔ لوگوں کے بلا امتیاز صنف،نسل،مذہب یا لسانیت انکے تعلیم حاصل کرنے کے حق کو تسلیم کرنا،۴۔ ہر وہ شخص جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے اس کے علم اور پیشہ ورانہ مہارت کے مطابق مواقع فراہم کرنا، ۵۔ دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہونا،۶۔ تعلیم کے ذریعے ہر شخص کے عالمی شہریت کے حق کو تسلیم کرنا، ۷۔ تعلیم کے ذریعے امن کے قیام اور تنازعات کے حل کے لئے پر عزم ہونا، ۸۔ تعلیم کے ذریعے غربت کے خاتمہ کے لئے جد و جہد کرنا، ۹۔ تعلیم کے ذریعے اچھے کاموں کے لئے ترغیب، ۰۱۔ مختلف ثقافتوں کے درمیان ڈائیلاگ اور ہم آہنگی کا فروغ اور جہالت اور عدم برداشت کے رویوں کی تعلیم کے ذریعے خاتمہ کے لئے کام کرنا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -