ایم کیوایم اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے ،حلیم عادل شیخ

ایم کیوایم اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے ،حلیم عادل شیخ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کے شہروں کو بندوقوں اور بدمعاشوں کے ذریعے فتح کیا جاتا ہے جو کہ دونوں پی ٹی آئی کے پاس نہیں ہیں لہذا پی ٹی آئی کراچی والوں کے دل ضرور جیتے گی کیوں کہ چیئرمین عمران خان نے ان دہشتگردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف کراچی کی عوام میں شعور پیدا کیا ایم کیوایم پاکستان اور لنڈن ایک سکے کے دورخ ہیں ان کی مثال عوام کی آنکھوں میں دہول جھونکنے کے مترادف ہے ،ایم کیو ایم نے شہر کو لسانیت میں تقسیم کیا ماضی کے پڑھے لکھے لوگوں کے شہر کو دہشتگردوں اور بھتہ خوروں کا شہر بنادیا مہاجر پڑھا لکھاادیب شاعر طبقہ ہے جس کی پہچان ایم کیوایم نے بگاڑی ،عادل ہاؤس کراچی سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ 100روزہ صفائی مہم صرف براء نام ہے ابھی تک شہر کی حالت وہی ہے ایم کیوایم اختیارات کا رونہ روکرانتطار کررہی ہے کہ کب فنڈز جاری ہوں تو ان پر صفائی کی جائے پی ٹی آئی کراچی کی عوام کی دلوں میں بستی ہے کراچی کے لوگوں نے ایم کیوایم کے خلاف پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ایم کیو ایم اب ماضی کا حصہ بن چکی صرف بیانات کے ذریعے ایم کیو ایم خد کو زندہ رکھنے کی کوشش کررہی ہے ،عمران خان کے صرف چار روزہ حالیہ دورہ کراچی سے ایم کیوایم کے قائدین بوکھلاٹ کا شکار ہیں اب عمران خان باربار کراچی آئیں گے عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کے پاس حقیقی عوام کا مینڈینٹ ہے ایم کیوایم کسی خوش فہمی میں نہ رہے عمران خان اب کراچی میں زیادہ وقت گذاریں گے اور کراچی کے مسائل کے حل کے لیے احتجاجی تحریکیں بھی خد چلائیں گے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -