پنجاب حکومت علاج معالجے کیلئے اقدامات کررہی ہے،ارشد قریشی

پنجاب حکومت علاج معالجے کیلئے اقدامات کررہی ہے،ارشد قریشی

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر8ارشدمحمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی کے ہسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے جدید ترین مشینری لگائی جارہی ہے راولپنڈی کے ہسپتالوں کیلئے6منصوبوں کیلئے پنجاب حکومت نے 20کروڑ روپے جاری کیے ہیں جس سے نہ صرف راولپنڈی میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات مریضوں کو میسر آئیگی اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے جھوٹے پراپیگنڈے کا پول بھی کھل گیا ہے جو انہوں نے شورمچارکھا ہے کہ ہسپتالوں میں علاج معالجہ نہیں ہورہا انہوں نے کہا وزیراعلی پنجاب اس وقت واحد وزیراعلی ہیں جنہوں نے اپنے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری و ساری ہے جتنے میگا پراجیکٹس اور تعمیر وترقی کے کام اس دور میں پنجاب میں ہوئے ہیں کسی اور صوبے میں اس کے ایک تہائی بھی نہیں ہوئے ہیں ۔انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -