سول لائن سے گرفتار کالعدم تنظیم کا رکن عدالت پیش
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی فورس حکام نے سول لائن کے علاقے سے گرفتار کالعدم تنظیم کے رکن کو عدالت میں پیش کردیا ، 7روز کا جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کے بعد تفتیش شروع کر دی، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سی ٹی ڈی حکام نے ملزم سعد گل کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو سول لائن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جس سے 530گرام بارود، 4ڈیٹو نیٹر، 5فیوز اور 600بال بیرنگ سمیت دیگر مواد برآمد کیا گیا، ملزم سے تفتیش کرنا باقی ہے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے 7روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، ملزم کو سی ٹی ڈی حکام نے سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے پیش کیا۔