ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،سعدرفیق

ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،سعدرفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے جس کے تقاضے پورے کرنے کے لیے تمام افسران اور کارکن تیا ر رہیں، اسی ماہ امریکن لوکوموٹیو بھی کراچی پہنچ رہے ہیں اور ایک نئے پراجیکٹ کے طورپر ساہیوال پاور پلانٹ کے لیے کوئلے کی ترسیل کے آپریشن کا آغاز کیا جارہا ہے جوآنے والے دنوں میں ریلوے کے لیے گیم چینجرثابت ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ریلوے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے ششماہی کارکردگی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیئرپرسن ریلویزمسز پروین آغا ، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور ، ممبر فنانس غلام مصطفی ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبیٰ ، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل لیاقت علی چغتائی کے علاوہ سینئر افسران اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔وزیر یلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ہر حالت میں مقررہ مدت میں پورا کیا جائے تاکہ ریلوے کے نظام میں بہتری اور مسافروں کی سہولیات میں اضافہ ممکن ہوسکے۔
سعدرفیق