مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور نسل کشی پر بھارت کا عالمی سطح پر احتساب کیا جائے:پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور نسل کشی پر بھارت کا عالمی سطح پر احتساب کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) پاکستان نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قرار دادیں کشمیریوں کو خودارادیت کا حق فراہم کرتی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جارحیت اور قتل عام پر بھارت کی جوابدہی ہونی چاہیے اور اس کا عالمی سطح پر احتساب کیا جائے۔