دھماکہ خیز مواد برآمدگی مقدمہ میں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

دھماکہ خیز مواد برآمدگی مقدمہ میں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

  

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں3 ملزمان کا 3روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، گزشتہ روز عدالت میں تھانہ کلر کہار پولیس نے ملزمان ایوب، عابد اور رمضان کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے جن سے تفتیش کرنا باقی ہے استدعا ہے کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے تینوں ملزمان کا 3روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -