سگریٹ نوشی سے چھٹکارا دلانے والی اسمارٹ فون ایپ

سگریٹ نوشی سے چھٹکارا دلانے والی اسمارٹ فون ایپ

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ماہرین نے گیم کی شکل میں ایک ایسی اسمارٹ فون ایپ تیار کرلی ہے جس کا مقصد سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔’’سگ بریک فری‘‘ (CigBreak Free) نامی اس سادہ سی ایپ میں ایک گیم ہے جس کے دوران کھیلنے والے کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سگریٹ توڑنی ہوتی ہیں۔ ہر لیول مکمل کرنے پر کھیلنے والے کو کچھ پوائنٹ ملتے ہیں لیکن گیم کے آگے بڑھنے پر سگریٹ توڑنے کا عمل پیچیدہ اور مشکل ہوتا جاتا ہے جبکہ اسی کے ساتھ ہر ایک سگریٹ توڑنے پر ملنے والے پوائنٹس بھی زیادہ ہوتے رہتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -