دبئی سے مسقط جانے والے طیارے میں سانپ، پرواز منسوخ

دبئی سے مسقط جانے والے طیارے میں سانپ، پرواز منسوخ

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی سے مسقط جانے والی امارات ائیر لائنز کی ایک پرواز کو سانپ کی موجودگی کے بعد منسوخ کردیا گیا ہے۔امارات ائیرلائنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سامان اتارنے اور چڑھانے پر مامور عملہ کو طیارے کے کارگو والے حصے میں ایک سانپ موجود ملا تھا۔اس سانپ کی موجودگی کا پتا چلنے کے بعد طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی ہے اور اس کے بعد اس کو سروس کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔فوری طور پر یہ پتا نہیں چل سکا کہ یہ سانپ طیارے میں کیسے گھس آیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -