بلغاریہ کا سرکاری ریڈیو 72 سال پرانی موسیقی چلانے پر مجبور

بلغاریہ کا سرکاری ریڈیو 72 سال پرانی موسیقی چلانے پر مجبور

  

صوفیہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کاپی رائٹس حقوق کی فیس نہ دینے کی وجہ سے بلغاریہ کے سرکاری ریڈیو پر لاکھوں کی تعداد میں نئے گانوں کے چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔خبر رساں ادارے نوینائٹ کے مطابق اس سال جنوری کی پہلی تاریخ سے بلغارین نیشنل ریڈیو (بی این آر) اپنی نشریات میں کلاسیکی موسیقی، جاز اور روایتی موسیقی کا استعمال کر رہا ہے۔ اس کی وجہ ہے بی این آر کا کاپی رائٹس کے اوپر میوزیکیوٹر کمپنی سے جھگڑا۔اس کمپنی کے پاس مقامی اور دنیا بھر سے ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد گانوں کے حقوق ہیں۔حتیٰ کہ ملک کے قومی ترانے کا روایتی ورڑن بھی سرکاری ریڈیو پر حقوق نہ ہونے کی وجہ سے نہیں چل سکتا۔اس تنازع کی وجہ میوزیکیوٹر کمپنی کا بی این آر سے روئلٹی میں موجودہ فیس کے مقابلے میں تین گنا اضافہ ہے لیکن سرکاری ریڈیو کے ڈائرکٹر ایلکزانڈر ولیو کے مطابق اتنی بڑی رقم ادا کرنا ممکن نہیں ہے جب تک کہ ان کو سرکار سے مزید سرمایہ نہ ملے یا وہ مقامی نشریات کے پروگرام ختم کر دیں، جو کے سرکاری ریڈیو کی ساکھ کو بری طرح متاثر کرے گا۔

سرکاری ریڈیو

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -