ڈیرہ ،تیز رفتار کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ،دیگر واقعات میں 6 زخمی

ڈیرہ ،تیز رفتار کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ،دیگر واقعات میں 6 زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)بلاک فیکٹر ی کے قریب تیز رفتار موٹرکار کی ٹکر سے بارہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ،دیگرحادثات میں چھ افراد زخمی ہوگئے ، الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود بھی بلاک فیکڑی کے قریب تیز رفتار موٹرکار LE6523نے پیدل جانے والے بارہ سالہ نوجوان محمد آصف وزیر سکنہپشہ پل کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا یارک پولیس نے متوفی کے چچا گل رحمت وزیر کی رپورٹ پر نامعلوم موٹر کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔دوسرے واقعے میں مرحبہ کالونی کے قریب آئل ٹینکرکی ٹکر سے پانچ سالہ احمد اللہ زخمی ہوگیا ۔تیسرے واقعے میں تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں سیگڑھی بنگلہ کے قریب مسافر بس اور فلائنگ کوچ کی ٹکر سے فلائنگ کوچ میں سوار ڈار سٹی کے رحمت اللہ مروت سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ کوچ کو بھی نقصان ہوا پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -