ویلج کونسل کے سیکرٹریوں کو تنخوائیں نہ دینے پر جواب طلب

ویلج کونسل کے سیکرٹریوں کو تنخوائیں نہ دینے پر جواب طلب

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہا ئی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس لعل جان خٹک پرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات پربحال ہونے والے ویلج کونسل سیکرٹریوں کو تاحال تنخواہ ادا نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر پشاوراورڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز نویدسرور وغیرہ کی جانب سے زرتاج انور ٗ عیسی خان اوربیرسٹر شہزادعمران بابرکی وساطت سے دائرتوہین عدالت کی درخواستوں پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذاروں کو پشاورکے مختلف علاقوں کے ویلج کونسل کے سیکرٹریوں کی حیثیت سے بھرتی کیاگیاتھا تاہم ڈی سی پشاورنے ان کی بھرتی کے دوماہ بعد بلاجواز طورپرانہیں ملازمت سے برطرف کردیاجبکہ درخواست گذاروں کی رٹ پٹیشن پر عدالت عالیہ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ان کی برطرفی کے احکامات پرعملدرآمد روکنے کے احکامات جاری کئے تھے اوران احکامات کی روشنی میں درخواست گذار فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں تاہم چھ ماہ گذرنے کے باوجود انہیں تاحال تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے لہذامتعلقہ حکام کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے فاضل بنچ نے ڈی سی پشاوراورڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ کونوٹس جار ی کرکے جواب مانگ لیاہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -