سول ایوی ایشن اتھارٹی میں اے ڈی ایچ آر امیدوار کو بھرتی کرنے کے احکامات

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں اے ڈی ایچ آر امیدوار کو بھرتی کرنے کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہا ئی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس لعل جان خٹک پرمشتمل دورکنی بنچ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرہیومن ریسورس کی پوسٹ پرکوالیفائی کرنے والے امیدوارکوبھرتی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روزعصمت اللہ کی جانب سے صاحبزادہ اسداللہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 2011ء میں مختلف پوسٹیں مشتہرکیں جس کے لئے درخواست گذار نے بھی اپلائی کیااورٹیسٹ وانٹرویو کے بعد بعض امیدواروں کو تقررنامے بھی جاری کئے گئے اوردرخواست گذاربھی اسسٹنٹ ایچ آرآفیسربھرتی ہوا تاہم دسمبر2012ء میں بھرتیوں کے عمل میں بے قاعدگیوں کے باعث تمام بھرتیاں منسوخ کردی گئیں تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس حوالے سے بے قاعدگیوں کے مرتکب افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی تھی اوردرخواست گذاروں کی بحالی کاحکم دیاتھا تاہم اتناعرصہ گذرنے کے باوجود درخواست گذار کو اپنی پوسٹ پربحال نہیں کیاجارہا ہے فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست گذار کو فی الفوراپنی پوسٹ پربحال کرنے کاحکم دیا۔