عمران خان اپنی ذات کی نہیں،ملک و قوم کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں:عارف یوسف

عمران خان اپنی ذات کی نہیں،ملک و قوم کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں:عارف یوسف

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی عارف یوسف ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ عمران خان اپنی ذات کی نہیں بلکہ ملک کے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں،عمران خان نے قومی خزانہ جو دراصل عوام کی امانت ہے کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو بے نقاب کردیا ہے جس پرپاکستان کے عوام عمران خان کے مشکورہیں اورانشاء اللہ آئندہ کسی کوپاکستانی عوام کے خون پسینے کی کمائی ملک سے باہر لے جانے کی ہمت نہیں ہوگی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پراجلاس کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میگا کرپشن اوربیرون ملک اثاثہ جات بنانے سے حکمرانو نے عمران خان سے نہیں بلکہ پوری قوم کیساتھ ظلم کیاہے جسکاحساب پاکستان تحریک انصاف ہر قیمت پرلے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جس مشن پرہیں وہ ملک کی ترقی،معیشت کااستحکام اورعوام کی بلاامتیازفلاح وبہبودہے،پانامہ لیکس کے بعدمخالفین کوکسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے ہرمحاذپرانکامقابلہ کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -