پشاور، سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،6 اشتہاری ،70 مشتبہ گرفتار

پشاور، سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،6 اشتہاری ،70 مشتبہ ...

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن وآمان برقرار رکھنے کیلئے گزشتہ 3دنوں کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع بھر کے سٹی ،کینٹ، رورل اور صدر ڈویژنزکے مختلف تھانہ جات کے حدود میں مختلف کاروائیوں،ناکہ بندیوں اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزکے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 06اشتہاری مجرمان سمیت 70جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروش اورTIFکے تحت10افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی اوپشاورجناب محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاورسجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے امن وآمان برقرار رکھنے کیلئے گزشتہ 3دنوں کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع بھر کے سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویژنز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں مختلف کاروائیوں ،ناکہ بندیوں کے دوران اورسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں اور ناکہ بندیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب06اشتہاری مجرمان سمیت70جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروش اور10غیر رجسٹرڈ کرایہ داران کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے04عدد کلاشنکوف ،20عدد پستول ،391عددمختلف بور کارتوس ،13کلوگرام چرس،2کلو 70گرام ہیروئن اور 24بوتل شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -