صوبائی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے، حمایت اللہ مایار

صوبائی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے، حمایت اللہ مایار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے صدر حمایت اللہ مایار نے کہاہے کہ ضلع مردان کے عوام فخر افغان خان عبدالغفار خان اوررہبر تحریک خان عبدالولی خان کے برسی کے موقع پر جوق درجوق شر کت کرکے پختون دوستی کا ثبوت فراہم کریں گے ،تحریک انصاف کی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے سی پیک پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے وقت آنے پر پختون قوم ناانصافیوں کا حساب لے گی وہ پیر کے روز اے این پی کے ضلعی دفترباچاخا ن اور خان عبدالولی خان کی برسی کے تیاریوں کے حوالے سے ضلع بھر کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس سے اراکین اسمبلی احمد بہادرخان ،گوہر باچہ کے علاوہ شازیہ اورنگ زیب ، شبینہ بی بی ، مرکزی کونسل کے ارکان سید جمال باچہ،فاروق خان،میاں طاہر ایڈووکیٹ،ضلعی جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان ،سٹی صدر شاہ نواز خان اور تحصیل مردان رورل کے صدر سید عالم بابا نے بھی خطاب کیا اور برسی کے تیاریوں کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں اس موقع پر برسی کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں مقررین نے کہاکہ پختون قوم متحد ہوکر ملکی اور بین الاقوامی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے موثر اورفیصلہ کن کردار اداکریں انہوں نے کہاکہ باچاخان اور عبدالولی خان کی جمہوریت اور انگریز سے آزادی کے لئے جدوجہد اور خدمات پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہاکہ برسی کے لئے مردان سے ہزاروں کارکن کے قافلے چارسدہ جائیں گے انہوں نے کہاکہ کارکن 22جنوری سے قبل اپنی تمام ترتیاریوں پر توجہ دیں اور اجلاس میں دونوں رہنماؤں کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی مقررین نے صوبائی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے اور ساڑھے تین سال سے کوئی وعدہ پورا نہیں کیاگیاہے اجلاس میں ایک قراردا د میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے دورے کے موقع پر اے این پی کے کارکن اورطالب علم آفاق احمد کے گھر سے پارٹی جھنڈا اتارنے اورجھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کی گئی اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری طورپر مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیاگیا۔