تربیلہ ڈیم کی تکمیل سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا ،حاجی شیرازخان
صوابی( بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی محمد شیراز خان نے کہا ہے کہ تر بیلہ ڈیم کے چوتھے کی تکمیل اور پانچویں توسیعی منصوبے پر جلد عملی کام شروع ہونے سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا اور یوں توانائی کے بحران پر قابو پالیا جائیگا یہ پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کا تاریخی کارنامہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے واپڈا یمپلائز یونین کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ چیف انجینئر تر بیلہ ڈیم شیر افضل اور واپڈا یونین چیر مین ہمایون نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ ایم پی اے حاجی محمد شیراز خا ن نے کہا کہ تیس جون 2017تک تر بیلہ ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے پر جاری کام پایہ تکمیل کو پہنچے گا اور اسی طرح پانچویں تو سیعی منصوبے پر جلد از جلد عملی کام شروع ہو جائیگا ۔ ایم پی اے شیراز خان نے کہا کہ عوام کے فلاح و بہبود ہماری تر جیح ہے جب کہ تر قیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا تر بیلہ ڈیم کے رائیٹ بینک کالونی میں واپڈا ایمپلائز کا کوئی گھر گیس سے محروم نہیں رہے گا اس کالونی میں تین سو گھرانوں کو گیس کنکشن فراہم کر دی ہے جب کہ مزید کو بھی گیس کی فراہمی کرینگے انہوں نے کہا کہ تر بیلہ ڈیم کے مزدوروں کے پسینے سے آج پورا ملک روشن ہے تر بیلہ ڈیم کے ہر گھر کو گیس کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے #