عوام کو سیروتفریح کے مواقع فراہم کررہے ہیں ،ڈی سی نوشہرہ

عوام کو سیروتفریح کے مواقع فراہم کررہے ہیں ،ڈی سی نوشہرہ

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر زیشان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو سیروتفریح کیلئے بہترین مواقع فراہم کررہی ہے امن فیملی گالا جو جناح باغ نوشہرہ میں تین روز تک جاری رہا جو ایک بہترین تفریحی پروگرام تھا جس میں ضلع نوشہرہ کے علاوہ خیبرپختونخوا کے دیگراضلاع سے خواتین اور بچے شامل تھے نے بھرپور شرکت کرکے اس پروگرام کو رونق بخشی خیبرپختونخوا جو کہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا اور اس قسم کی تفریح ناممکن تھی لیکن ہماری مسلح افواج کے علاوہ تمام سیکورٹی اداروں کے بھرپور اقدامات سے امن قائم ہوا اور اس سلسلے میں یہ پروگرام ضلع نوشہرہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا ایک اہم تفریحی پروگرام تھا جس میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ پولیس، مسلح افواج اور دیگر سرکاری اداروں نے بھرپور تعاون کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے امن فیملی گالا پروگرام میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے سرکاری افسران اور ضلعی ممبران میں شیلڈ کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خیبر اے وی ٹی کے مشہور انکر اور پروگرام ڈائریکٹر جمشیدعلی خان، اسسٹنٹ کمشنر، عبدالحمیدخان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان مسعود ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشیدخان، ڈی پی او نوشہرہ واحدمحمود، ڈی ایس پی رشیداقبال، ڈی ایس پی اسحاق خان، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر، سوشل ویلفیئر آفیسر فقیہ رفیق ضلعی سپورٹس آفیسر ذاکر خان بھی موجود تھے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -