عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ،ناظم عبدالکریم

عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ،ناظم عبدالکریم

  

ٹوپی (نامہ نگار) 18 جنوری تک مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو بنی گالہ کا رخ کرینگے۔ ہماری مطالبات ذاتی نہیں اجتماعی نوعیت کے ہیں ۔ ٹوپی کے عوام نے ایک بار نہیں چار مرتبہ تحریک انصاف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ٹوپی کے عوام کے اعتماد کو کھبی بھی ٹیس نہیں پہنچایا جائگا۔ ان خیالات کا اظہار نیبر ہڈ کونسل نمبر 2یوسی شرقی کے ناظم عبدالکریم خان عرف منے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کونسل کے ممبران وحید خان ، محمد آمین ، انجینئر محمد ارشد ، عدنان خان ، اور عبداللہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ٹوپی تحصیل کیلئے چانچ کروڑ روپے کی لاگت سے سولر لاٹس کی تنصیب کی منظوری ہو گئی تھی ۔ مینی ،ہملٹ،کوٹھا، اور بٹاکڑہ میں سولر لاٹس تو لگ گیا جبکہ ٹوپی جو کہ PK36 کا دارالحلافہ ہے تاہال سولر لاٹس سے محروم ہے جس پر مقامی لوگ ہمیں طعنے دیتے ہیں۔ ٹوپی بادہ پُل جو کہ پنجاب اور دخیبر پختونحوا میں لانے والی مصروف ترین شاہراہ پر واقع ہے۔ چھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود پل پر نصف کام بھی نہیں ہو ا ہے۔ اور جو متبادل راستہ ہے وہ اتنا بیکار ہے کہ اس پر اسارا دن گرد و غبار اُڑتی رہتی ہے تربیلہ ڈیم کے چائنہ کمپنی میں غازی کے تحصیل ناظم اور ممبران نے علاقے کے بہت سارے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا جبکہ ہم متاثرین ہونے کے باوجود چائنہ کمپنی میں ملازمتوں سے محروم ہے۔ شہر کے کروڑوں روپیہ سالانہ آمدنی کے باوجود صفائی کے حوالہ سے ٹی ایم اے کا کردار صفر کے برابر ہے ۔ 38 سینٹری ورکرو ں میں سے بمشکل 13 یا 14 سینٹری ورکرز فیلڈ میں کام کرہے ہیں ۔ جبکہ بقیہ یا تو گھروں میں بیٹھے بیٹھے تنخواہیں وصول کرہے ہیں اور یا اشرافیا کے ڈیروں میں خدمت پر معمور ہے ۔ انصاف صحت کارڈ میں بھی زبردست بے ضابتیگوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جو حقدار لوگ ہیں ان کی اکثریت انصاف کارڈ سے محروم ہے جسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ انصاف کارڈ منتخب لوگوں کے بجائے من پسند لوگوں کے ذریعے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ان مطالبات کے حل کیلئے ہم نے ہر ایک دروازہ کٹھکٹایامگر کہیں سے شنوائی نہیں ہوئی۔ لہذا بنی گالہ کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -