پارا چار ،لوئر کرم میں ایک ہفتہ سے بجلی بندش کیخلاف مظاہرہ

پارا چار ،لوئر کرم میں ایک ہفتہ سے بجلی بندش کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان ) لوئرکرم ایجنسی کے صدہ بازار اور علی زئی تحصیل میں مقامی قبائل نے چھ روز سے بجلی کے بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور پاراچنار پشاور مین روڈ آمدورفت کیلئے بند کردیا۔پاراچنار میں بھی 20گھنٹے کے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق لوئر کرم اور وسطی کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں کی بجلی گذشتہ چھ روز سے بند ہے جس کے خلاف آج علی زئی میں قبائل نے ڈھول کی تھاپ پر مظاہرہ کیا اور مین روڈ آمد و رفت کیلئے بند کردی تاہم پولیٹیکل انتظامیہ اور واپڈا حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کیا صدہ بازار میں بھی انجمن تاجران اور قبائل نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کی مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش سے نہ صرف ان کے کاروبار شدید طور پر متاثر ہوگئے ہیں بلکہ ان کے بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہورہی ہیں مقررین نے فوری طور پر علاقے میں بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ لوئر اور وسطی کرم میں بجلی کی مسلسل بندش کی وجہ سے گھروں اور مسجدوں میں پانی کی نایابی سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔