آرگنائزڈ کرائم کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے،آئی جی سندھ

آرگنائزڈ کرائم کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے،آئی جی سندھ

  

کراچی (کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق علاقہ پولیس کی مبینہ سرپرستی میں منشیات کی کھلے عام فروخت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ متعلقہ ڈسٹرکٹس کی سطح پر منشیات / جوئے کے ممکنہ اڈوں اور ایسے فعل میں ملوث عناصر اور گروہوں کے خلاف باقاعدہ نشاندہی کے تحت بھرپور کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈکیتی، رہزنی /اسٹریٹ کرائمز سمیت مختلف نوعیت کے دیگر جرائم کے خلاف پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل کو مذید سخت اور غیرمعمولی بناتے ہوئے انتہائی مربوط اور غیرجانبدارانہ کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مذید کہا کہ اختیارات سے تجاوز، شہریوں سے منفی رویہ اور برتاؤ کے حامل یا پولیسنگ کے دوران انہیں ہراساں یا پریشان کرنیوالے یا علاقوں میں جرائم کی مبینہ طور پر سرپرستی کرنیوالے پولیس افسران وجوانوں کے ساتھ ہر گز رعایت نہ برتی جائے اور ایسے فعل کے مرتکبین کے خلاف نہ صرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائیوں کے بھی تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -