ڈیرہ میں رحمانی خیل کے قریب ڈکیتی کا واقعہ ڈرامہ نکلا

ڈیرہ میں رحمانی خیل کے قریب ڈکیتی کا واقعہ ڈرامہ نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)رحمانی خیل کے قریب ڈکیتی کا واقعہ ڈرامہ نکلا ،ایس پی انو سٹی گیشن حاجی ثناء اللہ مروت کی ہدایت پر انوسٹی گیشن سٹاف نے کیس ٹریس کرلیا ،انوسٹی گیشن سٹاف کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب میں عبدالخیل کے رہائشی فتح اللہ ولد سعد اللہ نے 392-394ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی کہ میں موٹرکار نمبر ATT548میں جارہا تھا کہ مین روڈ نزد رحمانی خیل کے قریب دو مسلح افراد نے مجھ سے ساڑھے 17ہزار روپے ،قومی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس چھین لیا اور پستول سے فائر کرکے مجھے زخمی کیا ہے رپورٹ کے اندارج کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن حاجی ثناء اللہ مروت نے انوسٹی گیشن سٹاف کو اس کیس کو فوری ٹریس کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر انوسٹی گیشن سٹاف نے کاروائی شروع کرتے ہوئے تفتیش شروع کی تو دوران تفتش معلوم ہوا ہے کہ فتح اللہ کسی عورت کو لے گیا اس دوران عورت کے رشتے دار نے فائر کرکے فتح اللہ کو زخمی کیا انوسٹی گیشن سٹاف نے لڑکی کے رشتے دار اور فتح اللہ دونوں کو گرفتار کرکے ان سے بٹوا ، ایک پستول تیس بور اور دو کارتوس اور شناختی کارڈ برآمدکرلیا ۔پولیس نے صفدر علی شاہ کی رپورٹ پر بھی فتح اللہ کے خلاف 376ppcکا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ایس پی انوسٹی گیشن حاجی ثناء اللہ مروت نے کیس کو ٹریس کرنے پر انوسٹی گیشن سٹاف ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سند دینے کا اعلان کیا ہے ۔