تخت بھائی پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،متعدد گرفتار

تخت بھائی پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،متعدد گرفتار

  

تخت بھائی(نامہ نگار)ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پر تخت بھائی پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران اسلحہ و منشیات برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ۔گزشتہ روز پولیس تھانہ تخت بھائی کے ایس ایچ او ریاض خان نے پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ کے حدود میں واقع مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا اور اس دوران مختلف افراد سے ایک عدد کلاشنکوف، 2عدد بارہ بور رائفل، چار عدد پستول اور 28عدد کارتوس سمیت منشیات فروشوں سے 3100گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔اسی طرح پولیس نے علاقے میں سودیخوری اور انڈر پلے کے کاروبار میں ملوث کئی ملزمان سمیت قتل کے مقدمے میں ملوث اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -