پشاور ،ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر 6 پولیس افسروں کی ترقی
پشاور( سٹاف رپورٹر )مجاز حکام نے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر چھ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس پولیس(بی ایس۔17) کو سپرنٹنڈنٹس آف پولیس(بی ایس۔18) کے عہدے پر فوری اور مستقل بنیادوں پر ترقیاں دے دی ہیں۔ترقی پانے والوں میں قمر الزمان،ریاض احمد، عبدالحئی، ذوالفقار احمد تنولی،میاں نصیب جان اور احسان اللہ شامل ہیں۔ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال کیلئے آزمائشی طور پر کام کریں گے جس میں ایک سال کی توسیع ہو سکتی ہے۔ مذکورہ افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات صوبائی پولیس آفیسر خیبر پختونخواکریں گے۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آج پیر کے روز جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔