بنگش سٹوڈنٹس سوسائٹی کا طالب علم کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بنگش سٹوڈنٹس سوسائٹی کا طالب علم کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)بنگش سٹو ڈنٹس سو سائٹی کے طلباء نے میڈیکل کے طالب علم کے قتل کے خلاف اور قا تلو ں کی گرفتاری کیلئے گزشتہ روز پشاور پر یس کلب کے سا منے احتجا جی مظا ہر ہ کیا مظاہرین نے ہا تھو ں میں بینرز اور پلے کا رڈز اٹھا ئے ہو ئے تھے جن پرانکے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے کی قیا دت بنگش سٹوڈنٹس سو سائٹی کے رہنماء فا روق بنگش اور دیگر ممبرا ن کر رہے تھے انکا کہنا تھا کہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے جو اں سالہ سٹوڈنٹس کو مسلح افرد نے فائر نگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتار دیا جس کے قا تلو ں کو تاحال گرفتا ر نہیں کیا گیا طلباء نے بتایا کہ صو بائی حکومت اور پولیس عا م شہریو ں سمیت طلباء کو جا ن و ما ل کے تحفظ دینے میں ناکا م ہو چکی ہے انہوں نے صو بائی حکومت ، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر درا نی اور چیف کیپیٹل سٹی پولیس محمد طا ہر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تین دن کے اندر مقتو ل کا مر ان کے قا تلو ں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو احتجا جی مظا ہرو ں کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -