ایس ایس پی آپریشنزکا ،،خزانہ اور داؤد زئی تھانوں کا اچانک دورہ
پشاور(کرائمز رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے پیر کے رو زتھانہ خز انہ اور تھانہ داؤدزئی کے معائنے کیلئے اچانک دورہ کیا وہاں پرانہوں نے سکیورٹی انتظامات اورجاری تعمیراتی کام کا اطمینان سے جائزہ لیاجبکہ تھانہ داؤدزئی میں پودا لگایا اور پولیس اہلکاران کی رہائشی بیرک،تھانوں کی مختلف رجسٹرات اورریکارڈ بھی چیک کی اور رجسٹرڈ برائے گزٹڈ افسران میں اپنے تاثرات کا اندراج بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاور سجادخان نے بروز پیر تھانہ خزانہ اور تھانہ داؤدزئی کے معائنے کیلئے اچانک دورہ کیا وہاں پر انہوں نے سکیورٹی کی مکمل انتظامات اورجاری تعمیراتی کام ( اہلکاروں کیلئے رہائشی بیرک، واش روم،وغیرہ ) کا اطمینان سے جائزہ لیا پولیس اہلکاروں کی جائے رہائش،تھانوں کی ریکارڈ بھی چیک کیے اس موقع پر ڈی ایس پی چمکنی عبدالسلام خالد اور ڈی ایس پی رورل گران اﷲ خان ،ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی انتظامات میں مزید بہتر ی لانی چاہیئے اور دوران ڈیوٹی بلٹ پروف ہلمٹ اور جیکٹ کا استعمال یقینی بنائے۔بعد ازاں تھانہ داؤدزئی میں انہوں نے پودا لگا یا اورپولیس افسران کو مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں تھانوں میں مس( خوراک کا بندوبست) اور ہر قسم کی سہولت دینی چاہیئے انہوں نے رجسٹرڈ برائے گزٹڈ افسران( رجسٹر ڈ نمبر13) میں اپنے تاثرات کا اندراج کیااور سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔